سوات:ڈی پی اُو سوات نے 171 ہیڈ کانسٹیبلوں کی تنزلی کرتے ہوئے سپاہی کردیا۔ سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ میں حکم دیا تھا کہ جن پولیس اہلکاروں کو آوٹ آف ٹرن ترقی دی گئی ہے، اس کو واپس کیا جائے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے پیش نظر پہلے مرحلے میں 171 حولداروں کو سپاہی بنادیا گیا۔