سوات: تحصیل مٹہ سوات پولیس کی کامیاب کارروائی میں تین چوری شدہ غائب سوزوکی گاڑیاں برآمد ہوئیں۔مٹہ پولیس سٹیشن ڈی ایس پی پیر زربادشاہ، ایس ایچ او نواب خان نے اپنی انوسٹی گیشن ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مٹہ سوات کے مختلف علاقوں میں محمد حسین، عظیم خان، محمد زادہ کی تین سوزوکی گاڑیاں غائب تھیں، جس پر پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مین ملزم رحمت خان ولد امین سکنہ دارمئ تک رسائی حاصل کرلی۔ مزید تفتیش کے دوران دیگر ملزمان صابر، سکندر حیات، خائستہ باچا اور طوطی بھی ملوث پائے گئے، جن کوپولیس نے گرفتار کرکے گاڑیاں برآمد کرلیں۔