سوات(مارننگ پوسٹ)جمعیت علما اسلام سوات کے جانب سے پی ڈی ایم ملاکنڈ میں احتجاجی ریلی کی تیاریاں جاری ہے ، جمعیت علما اسلام سوات کے ترجمان محمد اعجاز خان کا کہنا تھا کہ 11 جنوری کو پی ڈی ایم ریلی کے لئے جمعیت علما اسلام ضلع سوات کے تمام تحصیلوں کے قافلے صبح دس بجے گراسی گراونڈ سے اکھٹے ہو کر بڑا قافلہ سنیٹر مولانا عبد الغفور حیدری اور ضلعی امیر قاری فتحت اللہ کے قیادت میں ضلع ملاکنڈ میں ریلی کے لئے روانہ ہونگے۔ریلی سے مرکزی قایدین خطاب کریں گے ۔ قائد ین میں مولانا فضل رحمان ، بلاول بھٹو، مریم نواز، حیدر ہوتی ، افتاب شیرپاو اورمحمود خان اچکزیی وغیرہ شامل ہونگے ۔ عوام کی مفاد لیے احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے ۔ تحریک میں شامل تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور تیاریاں شروع کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ریلی کی اجازت کے لیے جمع شدہ درخوات مسترد کردیا، ڈی سی ملاکنڈ نے درخواست مسترد ہونے کی تصدیق کردی ۔ پی ڈی ایم کی قیادت کو خیر مقدم کہنے پر مبنی بڑے بڑے فلیکس بورڈ ضلع بھر میں لگایے گیے ۔