سوات ملک بھرکےطرح کرپشن کی عالمی کے دن کے موقع پر سوات میں عوای ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے مدد سے تقریب منعقد کی گئی، تقریب سے ڈاکٹر یاسمین گل، محی الدین، سمرین حکیم ایڈوکیٹ، مقامی تنظیموں کے نمائندہ گان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن صرف رقم کی لین دین میں نہیں ہوتی کرپشن ایک ایسا عمل ہے جو زندگی کی مختلف شعبوں کی جاتی ہے، اپنے فرائض کو بخوبی سر نہیں دینا، بروقت کسی مسلے کا حل تلاش نہیں کرنا بھی کرپشن کی زمرے میں اتاہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت کلائیمنٹ چینج جیسے بڑے مسلے کا سامنا ہے موسمیاتی تبدیلی جس میں موسموں کا سرکل تبدیل ہوچکاہے، زیادہ بارشیں، سیلابوں کا انا، بارشوں کا نہ ہونا ، بے وقت برف باری یہ سب موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ ہے اس کی بڑی وجہ ماحول کا خیال نہیں رکھنا۔ درختوں اور جنگلات کی کٹائی، ابادی کا زیادہ ہونا، پانی کا ضیاء، کارخانوں اور گاڑیوں کی آلودگی ، قدرتی زندگی سے ہٹ کر مشینی زندگی اختیار کر نا، سب موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ ہیں، تقریب میں مقامی تنظیموں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ماحولیاتی تبدیلی بارے اپنے تجاویز پیش کئے۔ تقریب کی آخرمیں یہ قرارداد پیش کیا گیا کہ ہرکوئی اپنے گھر سے درختوں اور سبزہ اگانے سے موسمیاتی تبدیلی کی بری اثرات کوکم کرنے کا اغاز کریگا، زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں نگے، دوسروں کو بھی اس کی تلقین کرینگے اور لگے ہوئے درختوں کی حفاظت کرینگے۔
کرپشن کی عالمی کے دن کے موقع پر سوات میں عوای ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام تقریب منعقد














