سوات(مارننگ پوسٹ)عوام اور پولیس میں اچھے تعلقات برقرار رکھنے اور عوامی اگاہی پیدا کرنے سے متعلق چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انور کے مابین اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژنل انچارج سپیشل برانچ پیر زر باچا بھی موجود تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوات ٹریفک وارڈن پولیس شہری ڈرائیوروں کو غلطی پر باری جرمانہ کرنے کے بجائے کم سے کم چالان کرینگے اور انتہائی خوش اخلاقی سے غلطی کرنے والوں کو احساس دلائیں گے تاکہ انہیں اپنی غلطی کی نشاندہی ہونے اور آ ئندہ کیلئے اس قسم کی غلطی سے گریز کرنے کا سبق مل سکے تاکہ کسی شہری کے تکلیف اورجانی ومالی نقصان کے بغیر ٹریفک رواں دواں ہوں یہ فیصلہ عوامی اگاہی اور پولیس اورعوام کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط اورمحکمہ پولیس کو مزید عوام دوست بنانے کیلئے کیا گیااس موقع پر فضل حکیم خان نے کہا کہ ہمارا مقصدڈرائیوروں کواپنی غلطی کا احساس دلانا ہے تاکہ وہ قوانین کا احترام کرسکے اور ایک اچھے شہری کا کردار ادا کرسکیں انہوں نے کہا کہ جب عوام اور پولیس کے درمیان تعاون کا رشتہ مضبوط ہو گا تو معاشرے سے جرم اور جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ بھی ہوسکے گا چیئرمین ڈیڈیک نے ضلع بھر کے پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سوات میں پولیس پروفیشنل فورس بن چکی ہے پولیس نے ڈیلیور کیا اور عوام کے اعتماد کو حاصل کیااور عوام سے اپنا روئیہ عوام دوست بنا کرامن وامان کو برقرار رکھا اور اس کیساتھ جرائم کا خاتمہ کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے پولیس سمیت تمام اداروں کو پسند و ناپسند اور سیاسی مداخلت سے پاک کر دیاہے انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ عوام کوہر سیکٹر میں ہر قسم کی سہولت میسر ہو اور عوام اپنی جائز حق سے محروم نہ ہوں انہوں نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور ٹریفک وارڈن پولیس کیساتھ ساتھ ضلع بھر کے پولیس اور سکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں ڈی پی او سوات نے کہا کہ پولیس کا مقصدصرف ریونیوں جمع کرنا نہیں بلکہ معاشرے سے جرم اور جرائم کا خاتمہ کرنااور عوام میں قانون کی پاسداری کا شعور پیدا کرنا ہے۔