(ملاکنڈ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج ملاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ کے ظفر پارک میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی۔جلسہ سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

آج پی ڈی ایم کے تحت ہونے والے جلسے میں شرکت کے لئے مولانا فضل الرحمٰن، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور (ن) لیگ کے امیر مقام الگ الگ ریلیوں کی شکل میں مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ کے ظفر پارک جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ جلسہ گاہ میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔