سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ شہر منشیات فروشوں کا گڑھ بن گیا،رنگ محلہ ،گنبد میرہ میں کھلے عام ہیروین فروخت ہو نے کا انکشاف ،مینگور ہ پولیس نے آنکھیں بند کر کے مجرمانہ خاموشی اختیا ر کر لی ،پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی سے کترانے لگے ،مینگورہ پولیس منشات فروشوں کے خلاف کاروائی کے بجائے دکانداروں کو تنگ کرنے لگے ،آئے روز دکانوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کا بہانہ بنا کر تجارتی لوگوں پر ایف آئی آر درج کر رہے ہیں س،جس کی وجہ سے تجارتی لوگ سخت پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں ،دکانداروں نے ڈی پی او اور ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن سے مداخلت کی اپیل ،تفصیلات کے مطابق،مینگورہ کے مختلف علاقوں رنگ محلہ،گنبد میرہ ،پٹانے ،ملک آباد میں کھلے عام ہیروین فروخت کیا جارہا ہے مینگورہ پولیس نے منشیات فروشوں پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس کی وجہ نوجوان نسل کا مستقبل داؤں پر لگ گیا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے مینگور ہ پولیس اپنے ناکامی اور پراگرس بنانے کیلئے منشایات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے روزانہ دکانداروں کوسی سی ٹی وی کیمروں اور سیکورٹی گارڈ نہ رکھنے کا بہانہ بناکرشریف دکانداروں پر ایف آئی آر درج کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کاروباری لوگ سخت اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں مینگورہ پولیس تو عام دکانداروں پر سی سی ٹی وی کیمروں کے نہ لگانے پر ایف آئی آر دج کرتے ہیں لیکن مینگورہ پولیس سٹیشن کے سی سی ٹی وی کیمرے گزشتہ کئی ماہ سے خراب پڑے ہیں اد ھر دکانداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنا کاروبار کریں یا روزانہ پولیس سٹیشن اور عدالت کا چکر لگائیں پولیس ہمارے ساتھ بہت ذیادتی کر رہے ہیں ہم ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اور ڈی پی او سوات سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں مینگورہ پولیس کے ظلم سے نجات دلائی جائے اگر ایساں نہ ہوا تو ہم دکانوں کو بند کرکے سڑکوں پر نکل کر مینگورہ پولیس کے خلاف احتجا ج کرینگے۔