سوات: گزشتہ روزاقراء نیشنل یونیورسٹی اوڈیگرام کیمپس سوات میں محکمہ پاپولیشن ویلفئر کے زیر اہتمام "پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ” کےموضوع پر ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا، جس سے ضلعی افسر عاصم ضیاء، پروفیسر قاضی عبید اللہ ڈاکٹر خالدہ گل اور گل زار علی نے خطاب کیا۔سیمنار میں یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سیمینار کے اختتام پر ڈائریکٹر آئی این یو سوات اور محکمہ بہبودآبادی خیبر پختونخوا کے سینئر اراکین کو یادگاری سونئیرپیش کئے گئے.اسی طرح چوتھی سہ روزہ تربیتی ورکشاپ برائے علمائے کرام تحصیل چار باغ بعنوانِ خاندانی منصوبہ بندی اسلامی تعلیمات اور قوانین کے تناظر میں منعقد ہوا۔ ورکشاپ کا افتتاح ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سوات عاصم ضیا کاکاخیل نے کیا۔ ورکشاپ کے ماسٹر ٹرینر مفتی زاہد، مولانا ذاکر اور مولانا میاں نور بادشاہ تھے۔ ورکشاپ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
سوات اقراء نیشنل یونیورسٹی میں”پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ” کےموضوع پر ایک روزہ سمینار
