سوات (مارننگ پوسٹ) ملاکنڈ ڈویژن کے چھ اضلاع میں تعینات5638 پولیس اہلکار جن کو وزیر اعلیٰ نے مستقل کرنے کا اعلان کیا تھا، تنخواہ سے محروم کر دئے گئے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے 25 جون کوشورش کے دوران بھرتی ہونے والے ان اہلکاروں کو مستقل کرنے اور ریگولر پولیس فورس میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یکم اگست کو ریگولر پولیس کو تنخواہ ادا کی گئی، لیکن سپیشل پولیس فورس کو بتایا گیا کہ ان کی تنخواہ ابھی نہیں آئی ہے۔ اس وقت اسپیشل پولیس فورس میں سوات میں 2200، شانگلہ750، بونیر778، دیر اپر 605، دیر لوئر 1005 اور چترال میں 300 اہلکارتعینات ہیں۔ ان کو ابھی تک پندرہ ہزار روپے فکسڈ تنخواہ دی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہئ پولیس کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ایک آفیسر سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے بتایا کہ اسپیشل پولیس فورس کی تعیناتی عارضی ہے۔ ہر سال یا چھ ماہ بعد ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جاتی ہے۔ جولائی میں ان کی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کی گئی جس کا بجٹ سی پی او کو ارسال کیا گیا ہے، لیکن تاحال ان کا بجٹ ریلیز نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ اہلکار تنخواہ سے محروم ہیں۔ دوسری جانب اسپیشل پولیس فورس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایک جانب ان کی مستقلی کا اعلان کیا گیا جس پر بھی ابھی تک عمل در آمد نہیں ہوا اور دوسری جانب ان کی تنخواہ ایسے موقع پر بند کی گئی، جب عید قریب ہے۔
سوات،عید کی آمد پر سپیشل پولیس فورس کی تنخواہ بند،













