سوات:سوات کے رہائشی سے کاروبار کےنام پر ایک کروڑ 79 لاکھ ہڑپنے والا نائجیرین شہری کو ایف آئی اے نے گرفتارکرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے پشاورنے شکایات ملنے پرکارروائی کی جس میں ایک نائجیرین شہری کو گرفتار کیا گیا۔نوسرباز خود کو امریکی فوجی بتا کر پہلے سرمایہ کاری کا جھانسا دیتا تھا۔ نائجیرین شہری نے سوات کے رہائشی سے کاروبار کی مد میں ایک کروڑ 79 لاکھ روپے ہڑپ لئے تھے. گرفتار ملزم فرائیڈیاوکورو نے سوات کے رہایشی کو تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کا جھانسا دیاجس کے خلاف متاثرہ شہری نے ایف آئی اے سے رجوع کیا تھا۔ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔