سوات( مارننگ پوسٹ) سیدوشریف ہسپتال میں ایم آرآئی مشین گزشتہ `14ماہ سے خراب ،مریض باہر سے ایم آرآئی کرانے پر مجبور،ایم آر آئی مشین کے ٹھیک کرانے کے ایم پی اے فضل حکیم کے اعلانات صرف وعدوں تک محدود۔ تفصیلات کے مطابق سیدوشریف ہسپتال میں گزشتہ 14 ماہ سے ایم آر آئی خراب ہے جس کے باعث مریضوںاور اُن کے تیمارداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ باہر سے مہنگے داموں ایم آرآئی کرانے پر مجبور ہیں ادھر یم پی اے سٹی فضل حکیم کے جانب سے بھی بار بار ایم آرآئی مشین کے ٹھیک کرانے کے بارے مختلف دعوے سامنے آتے رہے ہیں لیکن وہ وعدے اور دعوے کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں اور تاحال اس اہم مشین کو دوبارہ ٹھیک نہیں کرایا گیا ہے۔
سیدوشریف ہسپتال میں ایم آرآئی مشین گزشتہ 14ماہ سے خراب ،مریض باہر سے مہنگے داموں ایم آرآئی کرانے پر مجبور
