سوات:گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانز یب کالج کے سالانہ علمی و ادبی مجلہ”ایلم“نے پورے صوبے کے کالجوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ اس موقع پر کالج میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سوات کے تمام کالجز کے پرنسپل اور جہانزیب کالج کے طلبہ نے شرکت کی۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر سید ممتا زعلی شاہ نے کامیابی کو پوری ٹیم کی کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ امسال کوشش کی جائے گی کہ مجلہ ایلم صرف علمی و ادبی سالنامہ نہ رہے، بلکہ اس میں سائنس کے لیے تحقیقی گوشہ بھی رکھا جائے۔ یوں یہ علمی، ادبی و تحقیقی مجلہ بن جائے گا۔ تقریب میں سابقہ ڈائریکٹر محکمہئ تعلیم خیبر پختونخوا عبدالوہاب شمع خیل نے بھی شرکت کی۔
سوات،جہانز یب کالج مجلہ”ایلم“نے پورے صوبے کے کالجوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
