سوات(نامہ نگار) ڈی پی او سوات دلاور خان بنگش کا تھانہ شموزیئ کا دورہ،قرنطینہ سنٹر،سیکورٹی کا معائنہ، سیکورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کر لی۔ تفصیلات کے مطابق: ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش نے تھانہ شموزی ئکا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی پی اُو سوات نے تھانہ جات کے ریکارڈ کی تفصیلی جانچ پڑتال کی۔رجسٹرات کا باریک بینی سے جائزہ لیا،حوالات میں بند ملزمان سے انکو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات کی اور حوالات میں ملزمان کے حقوق کا خیال رکھنے کی ہدایات جاری کرلی،انہوں نے تھانہ شموزی ئمیں تعینات پولیس جوانوں سے کہا کہ تھانے میں آنے والے سائلین خصوصاً بوڑھوں اور عورتوں کیساتھ نرمی اور اخلاق سے پیش آئیں،عوام کے عزت نفس کا خیال رکھیں۔عوام کو تحفظ کا احساس دلانے کیساتھ ساتھ اپنی سیکیورٹی اور صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔ دورہ کے موقع پر پولیس کے قائم شدہ قرنطینہ سنٹرکا معائنہ بھی کیا، قرنطینہ سنٹر میں موجود کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس جوانوں کی عیادت کی اور اُن کو اچھے سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ دورے کے دوران تھانوں کی عمارتوں کے مختلف حصوں میں سیکورٹی کا معائنہ کیا، نفری کو چیک کیا اور تھانوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا جبکہ تھانوں کے مختلف حصوں میں گئے، اور بیرکوں میں پولیس جوانوں کی رہائشی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی پی او سوات نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے بھی ملے اور اُن کو درپیش مسئلے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور موقع پر سیکورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کر لی۔