سوات:ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں آج 15جنوری بروز جمعہ ایوننگ جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی (جنرل) حامد علی،اے ڈی سی(ریلیف) ریاض علی ،اے ڈی سی(فائنانس) عرفان علی، ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر اکرم شاہ،این سٹاف آفیسر ڈاکٹر کفایت اللہ، ایمونائزیشن آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر قیوم شاہ اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں انسداد پولیو سے متعلق جاری مہم کا جائزہ لیا گیا جو کہ ملک کے دوسرے حصوں کی طرح سوات میں بھی 11 تا 15 جنوری 2021 جاری رہا۔ اجلاس میں ضلع بھر میں پولیو مہم کے اہلکاروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تمام انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔