سوات(مارننگ پوسٹ) ڈپٹی کمشنر بونیر شفیع اللہ خان کی خصوصی ہدایات کے تحت بونیر کے ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر ضیاء الرحمان نے ڈگر اور کڑپہ کے علاقوں کا دورہ کیا اور پاکستان سٹیزن پورٹل میں شہریوں کی جانب سے درج شکایات کی روشنی میں ڈرگ سٹورز کا معائنہ کیا اس دوران بعض ڈرگ سٹورز کو متعلقہ لائسنس نہ رکھنے اور غیر قانونی پریکٹس پر سیل کر دیا گیا جن میں حماد انٹرپرائزز کڑپہ، امجد علی کیمسٹ اور ملک زادہ ڈرگ سٹور شامل تھے ان کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976ء اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت کیسوں کا اندراج بھی کیا گیا۔