سوات میں نان کسٹم پیڈ کٹ گاڑیوں کے مالکان نے گاڑیوں کے پکڑ نے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ غریب اور مزدور کار لوگوں کی گاڑیاں پکڑی جاتی ہیں اور بااثر لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی۔ چالیس دنوں سے پکڑی گئی 80 سے زائد گاڑیوں کے لئے مالکان خوار ہورہے ہیں۔ فریاد سننے والاکوئی نہیں۔ ہزاروں غریب لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔ اگر ہمیں انصاف نہیں دیاگیا، تو مینگورہ بازار میں اجتماعی خودسوزی کریں گے۔
نان کسٹم پیڈ کٹ گاڑیوں کے پکڑ نے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
