سوات : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات دلاورخان بنگش نے کہا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی اور معاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں صحافیوں کاکلیدی کردار ہے، قیام امن کے لئے سوات کے صحافیوں کی کردار کونظراندازنہیں کیاجاسکتا، معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے پولیس اورصحافی برادری کا باہمی عاؤن لازم وملزوم ہیں، سوات پولیس کے جذبے جوان اورحوصلے بلند ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفترمیں سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن نمائندہ وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا وفد میں سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدرسعید الرحمان، ،شیرین زادہ،نیاز احمد خان ،شہاب الدین،سلیم اطہر،اور دیگر سینئر صحافی شامل تھے، وفد نے دلاورخان بنگش کو سوات میں بحیثیت ڈی پی او کاچارج سنبھالنے پرمبارکباد دی جس پر ڈی پی او سوات نے ان کا شکریہ اداکیا اورقیام امن کے لئے سوات کے صحافیوں کی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سوات میں امن کے قیام میں سوات کے صحافیوں کی کردارنظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی اورمعاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں میڈیا اور صحافیوں کے کردار کونظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ حق وصداقت کا ساتھ دے کر سوات میں امن کاقیام ممکن ہواہے انہوں نے کہا کہ معاشرتی برائیوں کے خاتمہ اورمعاشرے کو ہرقسم جرائم سے پاک کرنے میں صحافیوں کے کردار کونظراندازنہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سوات پولیس کے جذبے جوان اورحوصلے بلندہی۔
سوات کے سنیئر صحافیوں کا نئے تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے ملاقات
