سوات ( )ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان نے کہا ہے کہ کمراٹ کالام سڑک کی تعمیر کیلئے 5 ارب روپے مختص کی گئی ہے، 113کلومیٹر سڑک تعمیرکرنے کے لئے وزیراعلیٰ نے خطیرفنڈ منظور کی ہے سوات میں سیاحت اورکھیلوں کی فروغ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے سوات کی قدرتی حسن ہی سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ کر لاتی ہے۔ سوات کی حسن ورعنائیوں میں مقناطیسی کشش ہے جو سیاحوں کو اپنی طرف راغب کررہے ہیں سوات کو سیاحوں کے لئے مزید جاذب نظر بنانے کے لئے صوبائی حکومت انتہائی سنجیدہ ہے، انہوں نے کہا کہ سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائی جارہی ہے اور اس مقصد کیلئے رربوں روپے خرچ کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ سوات میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو بھی فروغ دینے کے لئے حکومت نے مخلصانہ اقدامات اٹھارکھی ہے اورعلاقے میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمودخان نے کمراٹ کالام 113کلومیٹر سڑک کی تعمیرکیلئے 5 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک کی تعمیرسے نہ صرف علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا، بلکہ دونوں اضلاع تک لوگو ں کی رسائی میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ سوات کو اللہ تعالیٰ نے جس حسن اوررعنائیوں سے نوازاہے۔ وہ اپنی مثال آپ ہے۔ سوات میں دریاؤں کی پانی، پہاڑی سلسلہ جنگلات اورکھلے میدان ہیں جوانتہائی کم علاقوں میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں مزید سیاحتی علاقوں کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ گبین جبہ، مہوڈنڈ کو بھی حکومت نے توجہ کامرکز بنارکھاہے۔
سوات:کالام ،کمراٹ 113کلومیٹر سڑک کی تعمیرکیلئے 5 ارب روپے کی منظوری
