سوات:محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس آفسران کے اعزاز میں جاوید اقبال شہید پولیس لائن میں سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی صدرات ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت نے کی، تقریب میں محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے اکبر علی (ر) ایس پی، نوید اقبال (ر) ایس پی، علی رحمت (ر) ایس پی، مبارک خان (ر) ایس پی سمیت ریٹارئرڈ ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے کہا کہ آپ لوگوں کا محکمہ پولیس کے لئے بہت سے خدمات ہیں آپ لوگوں کے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپ لوگوں کا ہی محکمہ ہے جو بھی مسئلہ مسائل ہو آپ بلا جھجک میرے دفتر آسکتے ہیں۔ میرا مقصدآپ لوگوں کا خدمت کرنا ہے۔ تمام ریٹائرڈ ملازمین کے لئے ایک پلیٹ فارم بنائیں گے ہر دو ماہ بعد تمام ریٹائرڈ ملازمین کو بلا کر اُن کے مسائل کو سن کر حل کرینگے۔
تقریب میں شریک ریٹائرڈ ایس پی نوید اقبال و دیگرافسران نے ڈی پی اُو سوات کا شکریہ ادا کیا اور اُن کے اس اقدام کو بہت سراہا اور کہا کہ ریٹائرمنٹ تو نوکری کا حصہ ہے، ہم محکمہ پولیس کا حصہ تھے، حصہ ہیں، اور رہینگے۔ ہم نے کبھی محسوس نہیں کیا کہ ہم محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں، جب بھی پولیس سے منسلک دفاتر گئے تو پولیس جوانوں سے بہت عزت اور حوصلہ افزائی ملی۔
تقریب کے آخر میں ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت نے ریٹارئرڈ پولیس آفسران کے لئے توصیفی اسناد کا اعلان کیا۔
سوات:محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس آفسران کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد
