سوات(مارننگ پوسٹ) ضلعی انتظامیہ بونیر اور محکمہ امور نوجوانان بونیر کے زیر اہتمام مدرسہ مدینتہ العلوم باجکٹہ بونیر میں استحکام پاکستان کے سلسلے میں ضلعی مقابلہ حسن قرات و نعت خوانی کے نام سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ خطیب مولانا حمید الر حمان، ضلعی آفیسر برائے امور نوجوانان فہیم جان، وفاق المدارس العربیہ سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام، ضلعی و تحصیل خطباء، ضلعی عمائدین، دینی مدارس سے تعلق رکھنے والے طلبہ کرام اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے پوا۔ ضلع کے دینی مدارس کے طلبہ کے مابین قرائت،حمد،نعت شریف اور تقریر میں دلچسپ اور روح پرور مقابلہ ہوا۔ تقریب کے شرکاء سے ڈسٹرکٹ خطیب اور ضلعی یوتھ آفیسر مخاطب ہوئے اور طلبہ کی حوصلہ آفزائی کی۔ آخر میں ضلعی امور نوجوانان آفیسر نے مقابلہ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ اور مقرنین کو شیلڈ دئے۔ علاوہ ازیں محکمہ امور نوجوانان کی جانب سے شرکاء کے لئے طعام کا اہتمام کرایا گیا۔
بونیر میں محکمہ امور نوجوانان کے طرف سے حسن قرات و نعت خوانی کی پروقار تقریب کا انعقاد
