سوات: سوات میں آج سے برف باری اور بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مینگورہ شہر اور دیگر میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جمعہ اور ہفتہ کو جاری رہنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ مینگورہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 11 اور کم سے کم منفی 1 رہنے کا امکان ہے۔
سوات میں برف باری کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہونے کا امکان
