سوات جیل کی تعمیرِ نو، ایک حصہ مکمل، 22 جنوری سے معمولی نوعیت کے سزا والے قیدیوں کی نئے تعمیر شدہ بلڈنگ میں منتقلی کا آغاز ہوگا جیل سپرنٹینڈنٹ کی جانب سے ایم پی اے فضل حکیم خان کو سوات جیل کی تعمیرِ نو میں پیشرفت اور قیدیوں کو نئے جیل میں منتقل کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے جیل میں قیدیوں کی سہولیات کے حوالے سے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرتے ہوئے جیل بیلڈنگ کے افتتاح کے انتظامات بھی مکمل کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان جلد اس کا افتتاح کرینگے۔ چیرمین ڈیڈیک سوات کا کہنا تھا کہ سوات جیل کی تعمیرِ نو قلیل عرصہ میں مکمل ہورہی ہے جس سے سوات میں جیل نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل حل ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے جیل میں قیدیوں کے لئے سہولیات میں بہتری لائی گئی ہے تاکہ قانون کے مطابق ان کی سہولیات باہم پہنچائی جاسکیں۔