ویب ڈیسک (اسلام آباد):حکومت عوام سے پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکس وصول کرنے لگی، ایک لیٹر پیٹرول 64 روپے 31 پیسے خرید کر عوام کو 111 روپے 90 پیسے میں فروخت، ایک لیٹر پٹرول پر 47 روپے 50 پیسے ٹیکس لیوی اور مارجن عائد، ٹیکس وصولیوں کی سرکاری دستاویزات میں انکشاف، عوام سے پیٹرول پر 47 روپے 59 پیسے فی لیٹر، لیوی، ٹیکس، ڈیوٹیز، مارجن کی وصولی، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 45 روپے 95 پیسے فی لیٹر لیوی,ٹیکس, ڈیوٹیز اور مارجن کی وصولی۔

پیٹرول کی اصل قیمت 64 روپے 31 پیسے اور عوام کیلئے 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی اصل قیمت 70 روپے 13 پیسے,عوام کیلئے 116 روپے 08 پیسے فی لیٹر۔

دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر 21 روپے 04 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کی جارہی ہے، پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی الگ سے 16 روپے 26 پیسے فی لیٹر وصولی، عوام سے پیٹرول پر 3 روپے 70 پیسے فی لیٹر ڈیلرز مارجن بھی وصول کیا جارہا ہے،عوام سے پیٹرول پر 2 روپے 81 پیسے فی لیٹر ڈسٹری بیوٹر مارجن کی بھی وصولی.


اس وقت پیٹرول پر 3 روپے 78 پیسے فی لیٹر آئی ایف ای ایم بھی عائد ہے، اس وقت ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 22 روپے 11 پیسے فی لیٹر لیوی عائد ہے، ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی الگ سے 16 روپے 87 پیسے فی لیٹر وصولی، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر ڈیلر مارجن بھی لاگو ہے، ڈیزل پر 2 روپے 81 پیسے فی لیٹر ڈسٹری بیوٹر مارجن کی بھی عوام سے وصولی، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ایک روپے 04 پیسے فی لیٹر آئی ایف ای ایم بھی عائد ہے۔