سوات: سیدو شریف پولیس اہلکاران کا خواتین پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش کا نوٹس
ملوث اہلکاران کو معطل کرکے لائن حاض کر دیا گیا، گرفتار خواتین چور گروہ ہے جن کے قبضے سے 19تولے سونا اور 99ہزار روپے برآمد کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر درجہ بالا چوری کرنے والے خواتین پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پولیس اہلکاران گرفتار خواتین پر تشدد کر رہے ہیں،

وائرل شدہ ویڈیو پر ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش نے نوٹس لیتے ہوئے وقوعہ میں ملوث سب انسپکٹر رفیع اللہ ایس ایچ اُو تھانہ سیدو شریف، سب انسپکٹر آیاز ایڈیشنل ایس ایچ اُو کوکارئی، کانسٹیبل فضل خالق، کانسٹیبل محمد عالم، کانسٹیبل اسحاق کو معطل کرکے لائن حاضر کر لیا اور ملوث اہلکاران کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کا حکم کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان اور ڈی ایس پی سٹی پیر سیدخان، ڈی ایس پی کبل بادشاہ حضرت پر مشتمل ایک تفتیشی ٹیم تشکیل کرکے 24گھنٹوں کے اندر اندر انکوائری مکمل کرکے رپورٹ طلب کی ہیں۔