سوات(مارننگ پوسٹ)پی ٹی آئی ملاکنڈڈویژن کے صدر اور چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم نے کہاہے کہ صوبائی حکومت عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے،سوات جیل کی تعمیر کے بعد بہت جلد تاریخی درس گاہ جہانزیب کالج میں بھی کلاسوں کا آغاز کردیا جائے گا،مینگورہ شہر میں پانی کے صاف پانی کے اربوں روپے کے منصوبے پر بھی تیزی سے کام جاری ہے،شاہراہوں کی تعمیر اور عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات دینا پی ٹی آئی حکومت کی سیاست کا محور ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،وفد میں صدر سعیدالرحمن،شیرین زادہ،سیدشہاب الدین،نیاز احمد خان،سلیم اطہر،فضل خالق خان،شفیع اللہ موجود تھے،انہوں نے کہاکہ سوات کے صحافیوں نے قیام امن،سیلاب اور سوات کی ترقی کے لئے نمایاں کردار ادا کیا ہے جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ ملاقات کریں گے انہوں نے کہاکہ صحافی تنقید برائے اصلاح کرکے ہماری حوصلہ افزائی کررہی ہے۔
سوات صحافیوں نے قیام امن،سیلاب اور سوات کی ترقی کے لئے نمایاں کردار ادا کیا. فضل حکیم
