سوات(مارننگ پوسٹ)متحدہ عرب امارات سے سوات میں دکھی انسانیت کیلئے آئے ٹرینی ڈاکٹروں کے پانچ ڈاکٹروں کے وفد نے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم سے ان کے دفتر گلکدہ سیدو شریف میں ملاقات کی اور انہیں اپنے ملک اور عوام کی جانب سے سوات کے لوگوں کیلئے نیک جذبات کا پیغام پہنچایا یہ ڈاکٹر آج کل سنٹرل ہسپتال سیدو شریف سے ملحق شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال میں دن رات مریضوں کے علاج کیلئے مصروف عمل ہیں جو متحدہ عرب امارات کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے خلیفہ بن زید اور سنٹرل ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم بھی اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر سوات نے متحدہ عرب امارات کے ڈاکٹروں کے جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس عظیم عرب ملک کی حکومت اور عوام نے سیلاب اور دیگر آفات میں سوات کے لوگوں کی بھرپور مدد کی ہے اوریہاں ہسپتال اور سکول تعمیر کرکے انسانیت کی خدمت کا حق ادا کیا ہے عرب ڈاکٹروں کے وفد نے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سمیت سوات کے ہسپتالوں کیلئے درکار جدید مشینری کی فراہمی کا بھی یقین دلایا اور بتایا کہ اس ضمن میں وہ ہسپتال انتظامیہ سے قریبی رابطے میں ہیں۔