سوات میں آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈی نیشن کونسل نے اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے پُرامن احتجاج پر وحشیانہ تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سیدوشریف روڈ پر جلوس نکال کر نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوہے کوآرڈی نیشن کونسل کے صدر علی رحمان اور دیگر نے کہا کہ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے پُرامن احتجاج پر جو وحشیانہ تشدد کی گئی ہے، ہم اس کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔