سوات:ریاستِ سوات کے آخری حکمران میاں گل عبدالحق جہانزیب المعروف والیِ سوات کی 34ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ والیِ سوات چودہ ستمبر 1987ء کو انتقال کر گئے تھے۔ اس موقع پر سواستو آرٹ اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ان کے بلند درجات کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر عثمان اولس یار نے کہا کہ والیِ سوات کی اپنی فلاحی ریاست اور ریاستی عوام کی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی طرزِ حکمرانی آج کے حکمرانوں کے لئے مثال ہے۔