سوات(مارننگ پوسٹ)سوئی گیس فراہمی منصوبہ افتتاح کے 4 ماہ بعد بھی نامکمل ۔ممبر قومی اسمبلی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سوات پی کے 3 سلیم الرحمان اور ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم پی کے 5 نے گزشتہ سال مینگورہ شہر کے علاقے ملوک آباد میں متعدد گیس منصوبوں کا افتتاح کیا تھا۔ جس کے بعد منظور شدہ محلوں میں کدائی شروع ہونے کے بعد پائپ لائن بھی بچھائی گئی ۔ مگر ملوک آباد کے مین روڈ پرواقع محلہ بسم اللہ مسجد کو نظر انداز کردیا گیا ،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ 2015 میں اسکا نقشہ تیار ہوکر منظور بھی کیا گیا تھا ،جو ہمارے پاس موجود ہےاور ہم نے بار بار محکمہ سوئی گیس دفتر کے ڈائریکٹر اور ایم این اے سلیم الرحمان کے پی اے خلیل سے اس با بت میں کئی بار ملاقاتیں بھی کی، جس کے بعد ایم این اے سلیم الرحمان نے اس محلے میں سوئی گیس فراہمی کا افتتاح بذات خود کیا ،جس کے بعد کئے محلوں میں گیس پائپ لائن بچھانے کا کام شروع ہونے کے بعد مکمل کردیا گیا جبکہ بسم اللہ محلہ کو چھوڑ دیا گیا ۔عوام نے اسے انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بسم اللہ محلہ کے لوگوں کیساتھ سراسر نا انصافی اور ظلم کے مترادف ہے ، انہوں ایم این اے سلیم الرحمان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ جلد از جلد پورا کریں اور اپنے عوام دوست ہونے کا ثبوت دیں ۔اس بابت میں جب سلیم ارحمان کے پی اے خلیل سے رابطہ کی گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ محلہ ہمارے ساتھ نقشے میں نہیں تھا اس لئے اب اس کے لئے دوسرا نقشہ بنا کر اس میں شامل کیا جائیگا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اس محلے میں ایل پی جی گیس سلنڈر دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق اور 4 افراد برے طرح جلس کر زخمی ہوگئے تھے
مینگورہ:گیس فراہمی افتتاح کے باجود ملوک آباد محلہ بسم اللہ نظر انداز
