(مارننگ پوسٹ)سوات میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد3843 پہنچ گئی جبکہ مزید 12 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک ضلع بھر میں 43556 افراد کے نمونے لئے گئے ہیں، جن میں سے 39201 ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ 3843 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،جن میں سے اب تک 3658 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ 121 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔ ضلع بھر میں اس وقت کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد64ہے جبکہ مزید512 ٹیسٹ رزلٹ آنے کا انتظار ہے۔
سوات میں مزید 12 افراد کرونا وائرس سے متاثر
