سوات(مارننگ پوسٹ) خیبر پختونخوا حلال فوڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے سوات میں غذائی اشیاء کی فروخت سے وابستہ تمام افراد کیلئے درجہ اول (لیول ون) تربیت کا آغاز کردیا تمام بیکریوں، ہوٹلوں اور کارخانوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے تمام کارکنان کو فوڈ اتھارٹی کے ساتھ تربیت کیلئے جلد از جلد رجسٹر کروا دیں تاکہ خوراک سے متعلق کاروبار کو محفوظ ترین اور صحت بخش بنانے کا عمل یقینی بنایا جاسکے اس سلسلے میں اب تک 200 باورچیوں، بیکرز اور غذا سے وابستہ کارکنوں کے پہلے درجے کی تربیت مکمل ہو گئی ہے