مینگورہ:سوات کی خوبصورت سیاحتی وادی کالام میں 250 ملین روپے کی لاگت سے کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ ضلع سوات میں خواتین کے لیے انڈور جیم قائم کرنے کے لیے تمام تر ضروری لوازمات بھی مکمل کئے گئے ہیں۔ رواں سال اکتوبر تک کے مہینے میں اس منصوبے پر بھی عملی کام شروع کر دیا جائے گا،جس پر 99 ملین روپے لاگت آئے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ محمو دخان نے وادیِ کالام میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کی بھی منظوری دی ہے جس کے لئے 250 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سوات میں سپورٹس کمپلیکس بھی تعمیر کیا جائے گا۔
سوات،کالام میں 250 ملین روپے کی لاگت سے کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ
