پشاور ()مجاز حکام نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر سیدومیڈیکل کالج سوات کے گریڈ 18 کے چار اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 19 میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ایک سینئر رجسٹرار (بی ایس۔18 )کو اسسٹنٹ پروفیسر (بی ایس۔18)کے عہدے پرمستقل بنیادوں پر ترقی دیدی ہے۔ ترقی پانے والے اسسٹنٹ پروفیسرز میں ڈاکٹر احسان الحق (پیڈیاٹرک) ،ڈاکٹردلاور خان(آرتھوپیڈک)، ڈاکٹرانوارالحق(سرجری)، ڈاکٹرواصل خان،(میڈیسن)شامل ہیںجبکہ ایک سنیئر رجسٹرار سرجری ڈاکٹر فضل اکبر کی اسسٹنٹ پروفیسر سرجری (بی ایس ۔18 )کے عہدے پر مستقل بنیادوں پرترقی کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔ مذکورہ ڈاکٹرز کو سیدو میڈیکل کالج سوات میں اپنے اپنے شعبوں میںتعینات کردیا گیا ہے۔ ترقی پانے والے افسران عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں