سوات(مارننگ پوسٹ) سوات پریس کلب میں صحافیوں پر ن لیگ کے کارکنوں کا حملہ اور تشدد ،پریس کلب کاہنگامی اجلاس ایف آئی آر کے اندراج کے لئے پولیس کو درخواست دے دی، گزشتہ روز سوات پریس کلب ویونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کا ایک ہنگامی اجلاس ہو ا جس میں چیئر مین سوات پریس کلب صدر،یونین کے صدر سمیت تمام عہدیداروں نے شرکت کی، اجلاس میں گزشتہ روز سوات پریس کلب میں ن لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کے پریس کانفرنس کے بعد لیگی کارکنوں کی جانب سے پریس کلب کے صحافیوں پر تشدد اور نامناسب رویہ پر صحافیوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ، ا س اقدام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہنگامہ کرنے اور صحافیوں پر تشدد کرنے والے کارکنان اور واقعے میں ملوث ممبران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بعد ازاں پولیس کو تشدد کرنے والے کارکنوں پر ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواست دی گئی۔ اس موقع پر آئندہ لائحہ عمل کے لئے پیر 4 جون کو دوپہر 2بجے کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔