خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے پشتو زبان کے مشہور شاعر اور بابائے قطعہ کا خطاب پانے والے 71 سالہ عبدالر حیم روغانیؔ جگر کے کینسر میں مبتلا ہوگئے۔سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے میڈیکل وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔ عبدالرحیم روغانیؔ چھے کتابوں کے مصنف ہیں جن میں نثر اور نظم دونوں شامل ہیں۔اُن کے بیٹے محمد علی خان نے حکومت سے اپیل کی کہ ان کے والد کا سرکاری خرچ پر جگر کی پیوند کاری کریں۔ یاد رہے ڈپٹی کشمنر سوات جنید خان نے روغانے بابا سے اسپتال میں عیادت کے دوران حکومت کے طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے
سوات ، مشہور ادیب اور شاعر روغانے بابا کے جگر پیوند کاری کے لئے حکومت سے مدد کی اپیل
