سوات(مارننگ پوسٹ)کوئٹہ میں عدالت روڈ کے قریب بم دھماکے میں جان بحق اور زخمی افراد انتہائی ظلم اور انسانیت سوز و اقعہ ہے، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اس المناک واقعہ کی پر زور مذمت کرتی ہے، یہ بات پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود خالد نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمران عوام کی جان و مال کی تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دو تین دنوں سے ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے جن میں کئی بے گناہ افراد جان بحق اور زخمی ہوئے جس سے ملک میں خوف وہراس پھیل گیا، ڈاکٹر خالد محمود خالد نے واضح کیا کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ عوام کی جان و مال کی تحفظ کی بات کی ہے کہ جب ملک میں امن ہو تو لوگ بلا خوف اپنے کاموں میں مصروف رہیں گے جس سے ملک میں خوشحالی اور روز گار کے مواقع فراہم ہوں گے، آخر میں ڈاکٹر خالد محمود خالد نے صوبائی اور مرکزی حکومتوں سے پرزور مطالبہ کیا کہ سانحہ عدالت روڈ کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین کو معقول معاوضہ دیا جائے اور زخمیوں کو مالی امداد کے ساتھ ساتھ علاج معالجہ کی پوری سہولیات فرام کی جائے۔
پختونخوا ملی عوامی پارٹی سوات کا کوئٹہ میں عدالت روڈ کے قریب بم دھماکے کی پر زور مذمت
