سوات:پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کی وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے چیف منسٹر ہاؤس پشاور میں اہم ملاقات۔ ملاقات میں ملاکنڈ ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے فضل حکیم خان کی بطور چیئرمین ڈیڈک اقدامات اور مستعدی کو سراہا۔ سیاسی منظرنامے پر گفتگو میں ملاکنڈ ڈویژن، صوبائی و قومی سیاسی صورتحال پر تسلی کا اظہار کیا گیا اور اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور بیانیے کو کو آگے بڑھانے اور ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جس تبدیلی کیلئے عوام نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا ہے اس تبدیلی کے حصول کے لیے اسمبلیوں اور سینیٹ کی سطح پر میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوپن بیلٹ سے ہی سینٹ الیکشن میں شفافیت یقینی بنائی جا سکتی ہے اور اسی وجہ سے کرپٹ عناصر پی ٹی آئی کے وژن کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیسوں اور کرپشن کے زور سے ایوانوں پر قبضہ جمانے والے مفاد پرست سیاست دانوں کا راستہ روکنا ہوگا اور الیکشن کے تمام مراحل میں شفافیت یقینی بنانی ہوگی۔ فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے سینٹ کے حوالے سے جو فیصلے کئے ہیں اس پر ہر سطح پر ورکرز اور عوام نے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔