سوات (مارننگ پوسٹ) ڈیلی ڈان سوات کے نمائندہ، صحافت میں کئی ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈز جیتنے والے سینئر صحافی اور مارننگ پوسٹ کے چیف ایڈیٹر فضل خالق کو پرنٹ پروفیشنل کیٹگری میں ایوارڈ کے ساتھ نقد انعام سے سے بھی نوازا گیا جن کی کہانی ملک بھر میں دوسرے نمبر پر رہی۔ وازارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام پانچویں قومی پر عزم ایوارڈ 2021 کی تقریب کا انعقاد انفارمیشن سروسز اکیڈمی اسلام آبادمیں ہوا۔اس سال پر عزم ایوارڈز پاکستان بھر سے ان صحافیوں اور طلباء کو دیئے گئے جنہوں نے سال 2020 میں امن و بھائی چارے، دہشت گردی اور کرونا وبا میں ہمت و عظمت کے موضوعات پرپرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا میں بہترین رپورٹنگ کی تھی۔ تقریب کی مہمان خصوصی سیکرٹری اطلاعات و نشریات محترمہ شاہیرا شاہد تھی جب کہ پاکستان پیس کلکیٹیو کے سی ای او میاں شبیر انور، ڈائریکٹر جنرل محمود خان نے بھی شرکت کی۔
سوات ،صحافی فضل خالق نے 5 ویں قومی ‘پرعظم پاکستان ایوارڈ’ جیت لیا
