سوات(مارننگ پوسٹ)کالام روڈ پر ایک اور افسوس ناک واقعہ پشمال بڈئی کمر کے مقام پر ایک اور سوزکی پک آپ دریائے سوات میں جا گری تین افراد لاپتہ ، پولیس کے مطابق گذشتہ روز صبح سویرے ایک سوزکی پک آپ پشمال سے لائیکوٹ جارہی تھی کی بڈئی کمر گھڑئی کے مقام پر اچانک دریائے سوات میں جاگری جس میں سوار تین علاقائی باشندے اقبال حسین ولد شیر محمد سکنہ لائیکوٹ ،سلطان زرین ولد تاجے سکنہ لائیکوٹ اور انذر گل ولد گل ذادہ ساکن پشمال دریائے سوات کے تندو تیز لہروں کے نذر ہوگئے مقامی افراد اور ریسکیو کے عملے نے لاشوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان میں تاحال کوئی لاش دریائے سوات سے برآمد نہ ہوسکی ہے ۔یاد رہے کہ گذشتہ دنوں بھی ایک سوزکی پک اپ دریائے سوات میں گرنے سے سات افراد جان بحق ہوئے تھے جن میں ابھی تک ایک شخص کی لاش نہیں مل سکی ہے ۔