سوات: خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں کورونا وائرس سے ایک اور مریض جا ں بحق اورمزید 12 افراد متاثر ہوگئے۔ محکمہئ صحت کے ترجمان کے مطابق ایک اور شخص جاں بحق ہونے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 122 ہوگئی۔ مزید 12افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد3890 ہوگئی۔ مزید دو افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 3662 ہوگئی۔ 439 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ رزلٹ کا انتظار ہے۔ سوات میں اس وقت کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 106 ہے جن میں 19 مریض ہسپتال میں داخل اور86متاثرہ افراد گھروں میں قرنطین ہیں۔