سوات(مارننگ پوسٹ)عوام وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی کا شمولیتی جلسے سے خطاب، پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر وچیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن سمیت سوات کے تمام حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیتوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ہر دن گزرنے کے ساتھ پی ٹی آئی کے ساتھ جڑنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے وژن اور کارکردگی سے عوام خوش ہے اسلئے لوگ مختلف پارٹیوں کو چھوڑ کر ہمارے ساتھ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ موجودہ حکومت کے پالیسیوں اور عوام دوست اقدامات سے پر امید ہیں اور ملک کے حالات بہتر کرنے کے لئے انہیں پی ٹی آئی پر ہی اب بھروسہ ہے اور پی ٹی ائی کو واحد آپشن کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارگل فیض آباد میں شمولیتی اجتماعی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف پارٹیوں سے اہم شخصیات پی ٹی آئی میں اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت شامل ہوئے۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز ہمارے خاندان کا حصہ ہے اور انہیں عزت و احترام سے دیکھنا ہم سب کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سیاسی مخالف کو بھی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی تکالیف کے ازالے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ حلقہ پی کے 5 کے عوام کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ عوام کی بے لوث خدمت ہمارا منشور ہے۔
عوام وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں،فضل حکیم
