سوات میں کورونا وائرس سے ایک اور مریض جاں بحق اور مزید دس افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق سوات میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد123 ہوگئی۔ مزید دس افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 3900 ہوگئی۔ 587 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ رزلٹ کا انتظار ہے۔ اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 115 ہے جن میں 22 مریض ہسپتال میں داخل ہے اور باقی گھروں میں قرنطینہ میں ہیں۔