سوات: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج سیدوشریف کی پرنسپل ڈاکٹر نرگس آرا نے کہا ہے کہ خواتین کو بڑھ چڑھ کر شجرکاری مہم میں حصہ لینا چاہئے۔ حکومت کی شجرکاری مہم میں مردوں کے شانہ بہ شانہ حصہ لے کر خواتین بھی پاکستان کو سرسبز و شادا ب بنا ئیں اور موجودہ ماحولیاتی تبدیلی اور آلودگی کے منفی اثرات سے نکالنے میں مدد کریں۔ وہ میڈیا کے نمائندوں سے اپنے کالج میں ہفتہ شجرکاری کے موقع پر گفتگو کررہی تھی۔ گورنمنٹ گرلز کالج کی طالبات اور استانیاں نمحکمہئجنگلات سوات کے تعاون سے شجرکاری مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔اس موقع پر محکمہ جنگلات کی خواتین سٹاف سمینہ سلیم، شبانہ زیب اور نسیم اختر بھی موجود تھیں۔
شجرکاری مہم میں شامل ہوکر خواتین بھی پاکستان کو سرسبز و شادا ب بنا ئیں،ڈاکٹر نرگس آرا
