سوات:سیدو شریف کے علاقہ اخون بابا میں قبضہ مافیا کے خلاف سیدو شریف پولیس کی کارروائی، شکایت ملنے پر ایس ایچ او سیدو شریف طارق خان نے خاتون سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ قبضہ کرنے کے لیے اسلحہ کی نوک پر قبضہ مافیا نے مالک مکان جوہر کو ان کے کچے مکان سے زبردستی نکالا تھا اور خود بیوی اور ساتھیوں کے ساتھ مکان میں رہ رہا تھا۔ مالک مکان کی شکایت پر ڈی پی او دلاور بنگش اور ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اعجاز خان کی ہدایت پر ایس ایچ او سیدوشریف نے کارروائی کی۔
سوات : مالک مکان کو اپنے گھر سے زبر دستی نکالنے والہ قبضہ مافیا گرفتار
