سوات ( مارننگ پوسٹ )یونیورسٹی آف سوات میں آل ایڈمنسٹریٹیوآفیسرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا۔ محبوب الرحمن صدر جبکہ ارشد علی خان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز یونیورسٹی آف سوات آل ایڈمنسٹریٹیو آفیسرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی محمد الیاس خان صوبائی صدر آل خیبر پختونخوا پبلک سیکٹر یونیورسٹیزایڈمنسٹریٹیٹو آفیسرز ایسوسی ایشن تھے۔ اجلاس میں عبوری کابینہ تشکیل دی گئی جس میں متفقہ طور پر محبوب الرحمن صدر، محمد اصلاح الدین وائس صدر ، جنرل سیکرٹری ارشد علی خان، جائنٹ سیکرٹری صغیراحمد، فنانس سیکرٹری امتیاز علی جبکہ پریس سیکرٹری اقبال روان چن لئے گئے۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصو صی نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹیٹو آفیسرز ایسوسی ایشن کے قائم ہونے کا مقصد اپنے جائز حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھانا اور ان کو در پیش مسائل کے فوری حل کے لئے بنانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے نو منتخب عبوری کابینہ کو مبارکباد دی اور یہ یقین دہانی کرادی کہ وہ ہر وقت اور ہمہ تن اپنے جائز حقوق کے لئے یکساں آواز اٹھائینگے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
یونیورسٹی آف سوات میں آل ایڈمنسٹریٹیوآفیسرز ایسوسی ایشن کا قیام,محبوب الرحمن صدرمنتخب
