سوات :ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع سوات میں بھی مادری زبانوں کا عالمی دن منایا گیا ۔اس سلسلے میں رحیم آباد میں تنظیم نوے جوند سنٹر اور ٹی ایم اے آفس میں پختون خوا ملی عوامی پارٹی  کے زیر اہتمام 2 الگ سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد مادری زبان پشتو میں بچوں کو تعلیم دینا اور دفتری امور میں ان کو شامل کرنے کیلئے آگاہ کرنا تھا

سمینار میں ارکان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہماری پشتوزبان کو سرکاری سکولوں اور دفاتر میں اہمیت نہیں دی جا رہی۔ہمارے سارے دفتری امور، خط و کتابت حتی کہ تعلیم بھی دوسرے زبانوں میں دی جاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آج ہماری نئی نسل مادری زبان لکھنے اور اس میں خط و کتابت کرنے سے معذور ہیں انہوں نے حکومت خیبر پختونخوا سے پر زور مطالبہ کیا۔کہ پشتو زبان کو خیبر پختونخوا حکومت سرکاری زبان قرار دے اور یہاں کے سکولوں کیلئے ایسی قوانین مرتب کرے کہ ہمارے بچے پشتوزبان میں لکھنا اور پڑھنا سیکھ سکے۔