سوات(مارننگ پوسٹ)جی او سی مالاکنڈ آرمی ڈویژن کی ہدایت پر یو نین کونسل قلا گئی کے علاقے لیوانء درمن میں پاک آر می کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا ۔،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز یو نین کونسل قلا گئی کے علاقے لیوانء درمن میں پاک آر می کے زیر اہتما م فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا ۔جس میں مختلف شعبوں کے6 ماہر ڈاکٹرز کے علاوہ ایک آرمی ڈاکٹر نے 788مریضوں کا معائنہ کیا اورمریضوں کو مفت ادویات فراہم کی ۔ اس موقع پر علاقے کی عوام نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ہم پاک آرمی سے توقع رکھتے ہیں کہ آئندہ کیلئے بھی اسی طرح فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے جس سے یہاں کے غریب لوگ مستفید ہوں گے۔ اس مو قع پر ایک اور تقر یب کا انقاد کیا گیا جس میں 60مستحق خا ندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔ مقررین نے کہا کہ پاک آرمی یہاں کی عوام کی حفاظت اور خدمت کے لئے کوشاں ہے ۔ پاک آرمی ہر مشکل گھڑی میں ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے ساتھ ہیں ۔ اس موقع پر علاقے کی عوام کو یقین دہانی کرائی گئی کہ آئندہ کے لئے بھی اسی طرح کے اقدامات کریں گے جس سے آپ لوگ مستفید ہوں گے ، اس پر اس علاقے کے عمائدین نے ان کا بھرپو ر شکریہ اد ا کیا ۔