(مارننگ پوسٹ)سوات میں ہلکی ہلکی بارش وقفے وقفے سے تیز ہواوں کیساتھ جار ی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 4 دن کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مالم جبہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈکیا گیا ہےکالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 جبکہ پاڑا چنار میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کالام میں 8 جبکہ چترال میں 1 ملی میٹر بارش، اپر دیر میں 3 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی ہے۔

ضلع سوات کے بالائی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری جاری ہے۔