(سوات)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دو خواتین سمیت چار افراد غیرت کے نام پرقتل،مدین کے علاقے میں شوہر نےکلہاڑی سےوارکرکےبیوی اورغیرمردکو قتل کردیا ہے۔
پولیس ذرائع کےمطابق دونوں کوغیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہےنعشوں کو مدین ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بعد ازاں پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار کارروائی شروع کی تو ملزم پولیس کے ہاتھ آگیا، جہاں پولیس نے ملزم سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
جبکہ دوسرا واقعہ تحصیل کبل علاقے سورے میں پیش ایا جہاں شوہر نے بیوی سمیت ایک شخص کو گولی مار کر قتل کردیا