سوات(مارننگ پوسٹ)مینگورہ ہاسٹل میں پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے بورنگ پر جاری کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا،کام کی تکمیل سے نہ صرف سینکڑوں طلبہ کو بروقت ان کی ضروت کے مطابق پانی میسر آئے گا بلکہ آس پاس کے رہائشی آبادی بھی مستفید ہوسکے گی، عنقریب افتتاح کیا جائے گا،بورنگ کنویں کیلئے رقم رائل فیملی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اداکی،ان خیالات کا اظہار سیدوشریف سے تعلق رکھنے والی سرگرم سماجی شخصیت حاجی ظفرعلی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے،انہوں نے کہاکہ مینگورہ ہاسٹل میں عرصہ دراز سے پانی کا مسئلہ چلاآرہاتھا جس نے سنگین صورت اختیار کی تھی،پانی کی عدم دستیابی کے سبب طلبہ روزاحتجاج کرتے تھے،ہم نے اس سلسلے میں والئی سوات کی نواسی زیب النساء المعروف شاہ گل بی بی سے رابطہ کیا جس پر موصوفہ نے فوری طورپر کنویں پر ہونے والے اخراجات اداکرنے کا عندیہ دیا جس کے بعد بورنگ پر کام شروع کردیا گیا جو آخری مراحل میں ہے جس کا عنقریب افتتاح کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے نہ صرف مینگورہ ہاسٹل میں مستقبل بنیادوں پر پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا بلکہ آس پاس کے رہائشی آبادی کو بھی پانی میسر آئے گا،اس کارخیر پرطلبہ، اہل علاقہ اور ہم موصوفہ کے مشکور ہیں۔